1 ملین دستخطی مہم۔

انسانی حقوق اور سماجی انصاف کی خاطر جان کی قربانی دینے والے بشپ ڈاکٹر جان جوزف فیصل آباد پاکستان کے بشپ کو چرچ کا باقاعدہ شہید قرار دینے کے لیے 1 ملین دستخطی مہم۔

بشپ ڈاکٹر جان جوزف کے 25ویں یوم شہادت کی تقریب

اچھے چرواہے کا اپنی بھیڑوں کے لیے جان دینے کا موضوع بشپ جان جوزف کو بہت پیارا تھا۔ ان کے مطابق قربانی دینے کا وقت آگیا تھا۔ انسانی حقوق کے علمبردار اور پاکستان میں مسیحی اور بین المذاہب کمیونٹی کے سب سے قابل احترام رہنما نے بے آوازوں کے لیے آواز بلند کرنے کی خاطر اپنی جان دے دی۔

ان کے احتجاج کی غیرمعمولی شکل نے لوگوں کو چونکا دیا اورہرسطح پر متحرک کر دیا، بشپ جان جوزف غیر مراعات یافتہ اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے قربانی اور جدوجہد کا استعارہ بن گئے۔

قرارداد

6 مئی 2023 کی قرارداد

6 مئی2023 کو کمیونٹی ہال ہولی روزری چرچ وارث پورہ فیصل آباد میں شہید بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی بنیادی انسانی حقوق کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کی پچیسویں برسی منائی گئی۔ اس مو قع پر بشپ جان جوزف شہید ٹرسٹ نے ایک کانفر نس کا اہتمام کیا جس میں ہر طبقہ فکر سے دانشوروں، وکلا، سیاسی و مذہبی راہنماوں اورمزدورطبقے کےنمائندون نے شرکت کی۔ اس پنڈال میں پندرہ سو سے زائد شرکا موجود تھے جن کی متفقہ رائے سے درج ذيل قرارداد منظور کی گئی۔

قرارداد 1

یہ پنڈال فضیلت مآب کارڈینل جوزف کوٹس اورفضیلت مآب ارچ بشپ ڈاکٹر ارشد جوزف چیئرمین بشپ کانفرس پاکستان سےمطالبہ کرتا ہے کہ ہر سال 6 مئی کو بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی قوم کے لئے بے لوث قربانی کی یاد میں پاکستان کے تمام گرجہ گھروں میں اقدس قربانی گزرانی جائے۔ اور اس تاریخ کو پاکستانی لطوریائی کیلنڈر میں شامل کیا جائے

قرارداد 2

یہ پنڈال پاپائے اعظم پوپ فرا نسس اول سے مطالبہ کرتا ہےکہ بشپ جان جوزف کی انسانی حقوق کے لئے طویل جد و جہد اور حالات و واقعات کے سیاق وسباق کا گہرا مطالعہ کر کے ان کی اس قربانی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں شہید کے درجے پر سرفراز کیا جائے۔

کُل ووٹنگ

7365

اگر آپ 1 ملین دستخطی مہم کے حق میں ہیں تو براہ کرم اسے ووٹ دیں۔